Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ای سی پی میں فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات ...
شائع 22 نومبر 2021 08:00pm

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے کیس میں تحریری معافی مانگتے ہوئے اپنا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔ معافی قبول ہوگی یا نہیں ۔الیکشن کمیشن تین دسمبر کو سماعت کے دوران اپنا فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کے کیسز میں کمیشن کی جانب سے نوٹس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معافی مانگتے ہوئے اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، 16 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی۔

انھوں نے الیکشن کمیشن سے معذرت قبول کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وکیل ہیں جواب میں الجھنا نہیں چاہتے ،اسلئے کیس ختم کرنے کی درخواست ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ بہت سارے بیانات میرے نہیں ہیں، یہ میری نوکری بھی ہے، کسی کو گالی نہیں دی، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

کیس کی آئندہ سماعت تین دسمبر کو ہوگی،اور پھر الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامہ پر فیصلہ جاری کریگا۔