Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں...
شائع 22 نومبر 2021 10:32pm

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورکیاجارہاہے ۔

اجلاس میں قانونی معاملات پربریفنگ اورمشاورت بھی کی جارہی ہے، جبکہ اپوزیشن سے متعلق حکمت عملی ،ای وی ایم اورسمندرپارپاکستانیوں کےووٹ سےمتعلق بات چیت کی جائیگی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کوگائیڈ لائنز دینگے۔

وزیراعظم کا وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے تصور پر مبنی فلاحی مملکت بنانے کی خواہش کا اعادہ

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے تصور پر مبنی فلاحی مملکت بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد 2اصول فلاحی وانسانی ریاست اور قانونی کی حکمرانی ہے ،صرف چند سیاستدان انسانیت کی فلاح و بہبود کے خصوصی اہداف کے ساتھ آتے ہیں۔

ممتاز صوفی دانشور شیخ حمزہ یوسف کے ساتھ سوشل میڈیا پر خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کی بنیاد 2اصولوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں،پہلا ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے جہاں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کا خیال رکھا جائے اور دوسرا قانون کی حکمرانی ہے۔

ماحولیاتی بحران سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کو ایک مقدس فریضہ سمجھنا چاہیئے،دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی تباہی کا سامنا ہے کیونکہ لوگ اس مقدس فریضے سے بہت دور ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چند سیاستدان دیکھے ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے خصوصی اہداف کے ساتھ آتے ہیں جبکہ زیادہ تر ترقی پذیر دنیا میں وہ ذاتی مفادات کے حصول اور رقم بنانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔