Aaj TV News

BR100 4,487 Increased By ▲ 14 (0.32%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 186 (1.06%)
KSE100 43,847 Decreased By ▼ -7 (-0.02%)
KSE30 17,049 Increased By ▲ 44 (0.26%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,703 310
DEATHS 28,793 9
Sindh 477,119 Cases
Punjab 443,610 Cases
Balochistan 33,514 Cases
Islamabad 107,989 Cases
KP 180,471 Cases

کراچی :سپریم کورٹ نےپی ای سی ایچ ایس میں 4 قدرتی جھیلیں بحال کرنے اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سے ملبہ اٹھانے کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں رفاعی پلاٹس اور پارکس پر قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مرتضی وہاب صاحب،کراچی میں 4 قدرتی جھیلیں ہوا کرتی تھیں،ہم یہاں کھیلا کرتےتھے،مچھلی پکڑاکرتےتھے،قدرتی جھیلیں ختم کردی گئیں،جس پر مرتضی وہاب نے جواب دیا کہ جھیل پارک میں ایک جگہ فٹ بال گراؤنڈ بنایا گیا ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ فیروز آباد، طارق روڑ کی اطراف جھیلوں پر ہاؤسنگ اسکیم بنا دی گئی، جھیلیں ختم کر دی گئیں، جھیل پارک کے اطراف ساری دوکانیں بنا دیں، جھیل پارک میں سارے موالی گھوم رہے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مرتضی صاحب کراچی کی جھیلوں کو کیسے بحال کریں گے، غیر ملکی آکر یہاں رہتے تھے، کیا حال کردیا، جھیل پارک کے اطراف کتنا خوبصورت ایریا تھا یہ، ایک جھیل پر تو نجی اسکول بنا ہوا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ 2003 میں 25 شاہراہوں کو کمرشل کیا گیا، پھر مصطفی کمال نے کمرشلائزیشن کی، اس وقت کے فیصلے تھے جن کا سارا خمیازہ بھگت رہے ہیں، عدالت میں گئے تو عدالت نے ان فیصلوں کو برقرار رکھا،جب بھی کوئی کارروائی ہوتی ہے ہائی کورٹ اسٹے دے دیتا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی بہت سی مثالیں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پورا شہر چوک ہو چکا، مسئلے کا تدارک کیسے ہوگا یہ بتائیں، یونیورسٹی روڈ پر تو پارکس ہونے چاہئیں، شاہراہِ فیصل پوری اندھیرے میں پڑی ہوتی ہے، شاہراہِ پر لائٹ چلانے کا کام کس کا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ والے بھی تو اسی پاکستان میں رہتے ہیں، تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے حکام کو بلا لیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کشمیرروڈپورےپاکستان میں سب سےبہترین روڈتھا،کشمیر روڈ سے قبضہ ہم نے ختم کرایا ،ابھی تک ملبہ نہیں اٹھایا گیا، جس پر شہری امبر علی بھائی نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں آپ کی مدت ختم ہو تو یہ اپنا کاروبار پھر سے شروع کریں۔

سپریم کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس میں 4 جھیلیں بحال کرنے اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سے ملبہ اٹھانے کا حکم جاری کردیا۔