Aaj TV News

BR100 4,611 Increased By ▲ 1 (0.02%)
BR30 17,668 Increased By ▲ 48 (0.27%)
KSE100 45,043 Increased By ▲ 88 (0.2%)
KSE30 17,793 Increased By ▲ 55 (0.31%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,393,887 7,539
DEATHS 29,162 25
Sindh 533,496 Cases
Punjab 469,540 Cases
Balochistan 34,131 Cases
Islamabad 122,098 Cases
KP 187,983 Cases

اسلام آباد:پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کیلئے ر اپنی پروازوں کا آغاز کردیا۔

پی آئی اے فجیرہ کیلئے پروازیں شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی، پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کلئےی اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر فجیرہ پہنچی۔

ہوائی اڈے پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے پی آئی اے کی پرواز کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روایتی استقبالی رقص بھی پیش کیا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں۔

فجیرہ میں پی آئی اے کی پروازوں کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ کے اندر تمام مسافروں کی امیگریشن مکمل کی کی جائے گی اور مسافروں کیلئے خصوصی بسوں کا بھی انتظام ھو گا جو دیگر شہروں تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کریں گی۔