Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

چٹاگانگ ٹيسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام

چٹاگانگ ٹيسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا۔پہلے بولرز اور پھر...
شائع 27 نومبر 2021 09:15pm

چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا۔پہلے بولرز اور پھر اوپنرز نے کمال کیا۔

بنگلا دیش نے دوسو ترپن رنز چار کھلاڑی أؤٹ سے اننگز بڑھائی۔ تین سو تیس پر اننگز سمٹ گئی۔

حسن علی نے دھوم مچائی۔اور اکیاون رنز ديکر پانچ شکارکئے۔

شاہين آفريدی اورفہيم اشرف نے دو دو وکٹيں لیں۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز ڈٹ گئے۔

عابد علی اور عبداللہ شفيق نے بنگلہ ديشی بولرز کو بے بس کردیا جبکہ ڈیبیو پر عبداللہ شفیق نے بھی ففٹی بنائی۔

عابد علی نے ترانوے رنز اسکور کیے۔ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے ايک سو پينتاليس رنز بنا لیے۔

چٹاکانگ ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں پر 253 رنز بنالئے

چٹاکانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے ۔

اس کے علاوہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔ ایک موقع پر صرف 49 رنز پر بنگلا دیش کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تو اس موقع پر مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 204رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

لٹن داس نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔

بنگلا دیش نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لےد ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔