Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

محکمانہ اسپورٹس کے خاتمے کا فیصلہ، ظہیر عباس کی مخالفت

سابق کپتان ظہیر عباس نے بھی وزیراعظم عمران خان کے محکمانہ...
شائع 27 نومبر 2021 10:28pm

سابق کپتان ظہیر عباس نے بھی وزیراعظم عمران خان کے محکمانہ اسپورٹس ختم کرنے کی مخالفت کر دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے کیونکہ اس سے کھلاڑی بیروزگار ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کی درست قیادت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ بھی جیت لے گا، بیٹنگ کوچ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔