'اپوزیشن اپنے دور کی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمااپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اراکین کو گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جانے کی ہدایت کی ہے۔
پی اے سی اراکین سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ورکنگ سے متعلق اراکین سے معلومات لی جبکہ ملاقات میں رکن پی اے سی ریاض حسین فتیانہ نے بھی تجاویز پیش کیں۔
ملاقات وزیر اعظم نے کہا کہ پی اے سی احتساب کے عمل کو مضبوط کرسکتی ہے۔ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن رہنمااپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔اجلاس میں پی اے سی سے متعلق امور پر بات کی ہوئی۔
ملاقات میں کمیٹی اراکین نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے،ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسزمنطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔