Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی ٹیم کی کوچنگ ،عاقب جاوید کی مشروط آمادگی

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کہتے ہیں اگر بورڈ مداخلت نہ کرے تو وہ...
شائع 02 دسمبر 2021 11:54pm

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کہتے ہیں اگر بورڈ مداخلت نہ کرے تو وہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے تیار ہیں۔

لاہور میں سجال کے پروگرام میٹ دی پریس میں عاقب جاوید نے پی سی بی کو کھری کھری سنادیں۔

وہ کہتے ہیں مصباح الحق اور وقار یونس سے ذاتی مسئلہ نہیں، کوالیفائیڈ کوچز کی جگہ انہیں ترجیح دینے پر اختلاف ہے۔ اگر پی سی بی فری ہینڈ دے تو وہ کوچنگ کیلئے تیار ہیں۔

اس موقعے پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اصل مسئلہ فنانشل ماڈل ہے، چیئرمین رمیض راجہ نے اچھا ماڈل دیا ہے بورڈ کو لیگ کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیں۔

اس موقعے پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کیلئے فنانشل ماڈل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عاقب جاوید اور عاطف رانا نے شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنانے کا اشارہ دیا جبکہ لاہور قلندرز کی ایک اور دریافت چائنہ مین باولر سید فریدون کو پاکستان کرکٹ کیلئے مستقبل کا اسٹار قرار دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div