'بی آر ٹی کا مسئلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہے'
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا ہے ۔اور نیب خیبر پختونخوا کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
دورے کے دوران چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔ بی آر ٹی کا مسئلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہے ۔جب بھی فیصلہ ہوگا بہت بہتر فیصلہ ہوگا۔
قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب خیبر پختونخوا بریگیڈیر (ر) فاروق ناصر اعوان نے چئیرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب خیبر پختونخوا نے اب تک 12621 ملین روپے بد عنوان عناصرسے برآمد کئے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نے نیب خیبر پختونخوا کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
ویڈیو بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بی آر ٹی کا مسئلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہے ۔جب بھی فیصلہ ہوگا بہت بہتر فیصلہ ہوگا، دو کیسز کو بنیاد بنا کر تنقید کی جاتی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کیس کو ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بند کیا ۔دوسرا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔کہا جاتا ہے کہ شجرکاری مہم پراربوں کھربوں روپے لگائے گئے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ شجرکاری مہم کا کیس بند نہیں ہوا ۔ کچھ درخت کے پی میں لگے کچھ باہر لگے ۔ کیس کی چھان بین کر رہے ہیں، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔