Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

افغان صورتحال ،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: بیلا روس کے سفیر کی جی ایچ کیو آمد ہوئی ہے ، آئی ایس...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2021 06:47pm

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بیلاروس کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔

بیلا روس کے سفیر کی جی ایچ کیو آمد ہوئی ہے ،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دفاعی تعاون، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ افغانستان کیلئے بھارتی امداد،پاکستان نے روٹ استعمال کرنیکی اجازت دیدی

دوسری جانب افغانستان میں انسانی ضروریات کے لیے پاکستان نےبڑا فیصلہ کیا ہے -اور بھارت کی طرف سے اعلان کردہ 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کو افغان ٹرکوں کے ذریعئے واہگہ اے طورخم لے جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا-

بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دی گئی اور حکومت پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان ٹرکوں کے ذریعے بھارت کی طرف سے دی گئی اعلان کردہ گندم اور ادویات واہگہ سے طورخم بھیجی جائیگی۔

بھارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی امداد کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div