Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'سری لنکن مینیجر کو زندہ جلا دینے جیسا فعل پاکستان کیلئے باعث شرمندگی'

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ...
شائع 03 دسمبر 2021 08:51pm

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سری لنکن مینیجر کو زندہ جلا دینے جیسا فعل پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں ے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور ملزمان کو سخت سزا دینے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پس منظر ۔ ۔ ۔

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینجر ہلاک

سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پر فیکٹری ملازمین نے غیر ملکی مینجر کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

سیالکوٹ میں وزیرآباد روڈ پرفیکٹری ملازمین کے تشدد سےغیرملکی منیجرجان کی بازی ہارگیا، فیکٹری ورکرز نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور وزیرآباد روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جبکہ حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھارتی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسیالکوٹ فیکٹری میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت قانون شکن عناصر کخلاسف قانونی کارروائی کرے گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آر پی آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی ہدایت دے دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div