پنجاب یونیورسٹی ،دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ،پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ...
شائع 03 دسمبر 2021 10:46pm

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ہے ،جس کے یونیورسٹی کو میدان جنگ بن گئی۔

تاہم واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے کنٹرول سنبھال کر ملزمان کی نشاندہی شروع کردی ۔ پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔

دو روز قبل بینر لگانے کے تنازعہ پر دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

گزشتہ روز ایک طلبہ تنظٰیم کی جانب سے کینال روڈ کیمپس پل بلاک کرکے مظاہرہ بھی کیا گیا، آج نماز جمعہ کے بعد دونوں طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔

ایک طلبہ تنظٰیم نے ایڈمن بلاک میں توڑ پھوڑ کی اور مظاہرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کے افس کا گھیراو کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشادہی کی جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔