وزیرِاعظم عمران خان سے خسرو بختیار کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے...
شائع 03 دسمبر 2021 11:16pm

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے ملاقات کی ۔

اس دوران ملک میں کھاد کی پیداوارکی استعداد ،جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورکسانوں کیلئے اقدامات کے مثبت اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس دوران ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو وزارت کے بڑے پیمانے کی صنعت، اوربرآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریف کیا گیا ۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اورکسانوں کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔