'وزیراعلیٰ محمود خان کو اپنی آنکھوں کا علاج کرانے کی ضرورت ہے'

پیپلزپارٹی رہنما سینٹرروبینہ خالد نے کہا کہ وزیر اعلٰی محمود...
شائع 03 دسمبر 2021 11:17pm

پیپلزپارٹی رہنما سینٹرروبینہ خالد نے کہا کہ وزیر اعلٰی محمود خان صاحب اپنی آنکھوں کا ٹیسٹ کروائیں،آپ کو ہزاروں کا مجمع کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔

سینٹرروبینہ خالد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ پی پی پی کا ہزاروں افراد کا جلسہ کیوں سی ایم صاحب کو نظر نہیں آیا،وزیراعلیٰ محمود خان کو اپنی آنکھوں کا علاج کرانے کی ضرورت ہے اگر کرائے کے ترجمان یہ بیان دیتے تو اتنی بڑی بات نہیں تھی،لیکن صوبے کا چیف ایگزیکٹو کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں۔

انکا کہنا تھا کہ جو حکومت میں ہونے کے باوجود جلسی کرسکے وہ کس منہ سے تنقید کررہے،سمجھ سے بالاتر ہے۔

رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا کہ جلسہ ناکام ہو،دو دن پہلے سے ہی پشاور شہر میں جشن کا سماں تھا،صوبائی حکومت یوم تاسیس کے جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار تھی۔

سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ حکومت کو خوف تھا کہ کہیں عوام نہ آجائے لیکن عوام بھرپور انداز میں آئے، مقامی افراد زیادہ تر تھے دوسرے صوبوں سے آئے عوام نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ کا بیان دیکھ کر حیرت ہوئی،اگر بندہ جھوٹ بھی بولے تو اتنا بولے کہ اگلے کو ہضم ہوجائے۔ایم ٹی آئی نے صوبے کے ہسپتالوں کو برباد کردیا،اب تو عدلیہ نے بھی کہہ دیا کہ اس ایکٹ نے صحت کے نظام کو تباہ کیا۔