Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

افغانستان میں انسانی المیہ جنم لینے کے خدشے کا اظہار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغانستان پربروقت توجہ نہ...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2021 07:48pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغانستان پربروقت توجہ نہ دی گئی توانسانی المیہ جنم لے گا۔ جس سے پڑوسی ممالک سمیت پورے خطےکیلئے پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا،واقعہ سے سری لنکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

لاہورگورنرہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انیس دسمبر کو او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا فوکس افغانستان ہوگا۔افغانستان کے اثاثے بحال نہ ہوئے تواس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے جو خطے کے لیے تشویشناک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں تین اعشاریہ دو ملین بچے خوراک کی کمی کا شکارہو سکتے ہیں۔ فوری توجہ نہ دی گئی تو افغانستان کی آدھی آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیالکوٹ واقعہ پر بات کرتے ہوئےکہا ہے کل کا واقعہ افسوناک ہے اور باعث ندامت ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رکھاہے،واقعہ سے سری لنکا سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ چائنہ کےساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات سےانہیں تکالیف پہنچ رہی ہیں۔افسوسناک واقعہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

افغانستان کیلئے امداد، بھارت کو پاکستانی روٹ استعمال کرنیکی اجازت

دوسری جانب افغانستان میں انسانی ضروریات کے لیے پاکستان نےبڑا فیصلہ کیا ہے -اور بھارت کی طرف سے اعلان کردہ 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کو افغان ٹرکوں کے ذریعے واہگہ اے طورخم لے جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا-

بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دی گئی اور حکومت پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان ٹرکوں کے ذریعے بھارت کی طرف سے دی گئی اعلان کردہ گندم اور ادویات واہگہ سے طورخم بھیجی جائیگی۔

بھارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی امداد کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div