Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے...
شائع 04 دسمبر 2021 07:00pm

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو سماعت کریں گے،سینیٹر فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل بھی سماعت اسی روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

ایڈووکیٹ رائے محمد نواز کھرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ سپریم ایپلیٹ کورٹ سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں انہیں بھی فریق بنایا جائے، رانا شمیم کی کرپشن اور بددیانتی کے خلاف ثبوت ہیں جو عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کے بیرون ملک فرارہونے کا خدشہ ہے اس لیے وزارت داخلہ کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پیر کو سینیٹر فیصل واؤڈا کی انٹراکورٹ اپیل کی بھی سماعت کریگا، فیصل واؤڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں کارروائی جاری ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی 60 روز میں نااہلی کیس کا فیصلہ کرنے کا اختیار تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div