Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سیالکوٹ واقعہ ،سری لنکن منیجر کے ڈسپلن سے فیکٹری ورکر پریشان تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعےکی ابتدائی...
شائع 04 دسمبر 2021 09:21pm

سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعےکی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی۔

فیکٹری مینجرنے مشینوں پرلگے سٹیکرزہٹانےکا کہا جن پرمذہبی عبارات درج تھیں۔ مینجر کے ڈسپلین کی وجہ سے ورکرز غصے میں بھی رہتے تھے۔ سری لنکن شہری لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ لاش آج سری لنکا روانہ کر دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مار پیٹ کاواقعہ صبح گیارہ بجےکے قریب شروع ہو۔ فیکٹری مینجر نے غیر ملکی مہمانوں کے دورے کے لئےصفائی کےانتظامات بہترکرنےاورمشینوں پر لگے اسٹکرز اتار بھی اتارنے کی ہدایت کی جن پر مذہبی عبارات درج تھیں۔ مذہبی سٹیکر اتارنے پر ورکرزنے فیکٹری مینجر پرحملہ کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیکٹری مینجرکے ڈسپلن اورکام لینے کی وجہ سے کچھ ملازمین ان سے نالاں تھے۔ واقعے کے وقت فیکٹری مالکان بھی غائب ہوگئے۔ پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سری لنکن شہری لاش کا لاہور میں پوسٹ مارٹم مکمل بھی کرلیا گیا ہے جس کے مطابق پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیاہے، پریانتھا کمارا کی لاش آج اسلام آباد روانہ کر دی جائے جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کرجائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div