Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ :متناعہ بلدیاتی ترمیمی بل، متحدہ پاکستان کا احتجاج

متنازعہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عباسی...
شائع 04 دسمبر 2021 09:30pm

متنازعہ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عباسی شہید اسپتال میں احتجاج کیا ہے۔

مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا ہماری فریاد عدلیہ ریاست کوئی سننے کو تیار نہیں ، اب ہمیں گھروں سے نکلنا ہوگا ، وسیم اختر بولے کراچی دشمنی پر مبنی قانون بنائے جارہے ہیں ، اپنے حقوق کے حصول کے لئے اب ٹی ایل پی جیسی دھرنا پالسی اپنانے کا سوچ رہے ہیں ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے اب ہمیں گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ، پی پی اس جعلی بل کے ذریعے شہر پر قابض ہونا چاہتی ہے

احتجاج سے متحدہ رہنما وسیم اختر نے کہا کہ اب انگلی ٹیڑھی کرنا پڑے گی ، اپنے حقوق کے لئے ٹی ایل پی دھرنا پالیسی پر عمل کرینگے ، پیپلز پارٹی و سندھ حکومت نفرتیں پھیلا کر لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں وسیم اختر نے مزید کہا وزیر اعظم کراچی کا سوچیں بہت سیاست کر لی کراچی آکر مسائل کو حل کریں اپنے گھر سے باہر نکلیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ گھروں کو مسمار کروانا چھوڑے اور کراچی کے لیے کچھ کریں، پیپلز پارٹی کراچی کو تباہ کر رہی ہے ایم کیو ایم رہنماوں نے آرٹیکل 140Aکے نفاظ کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div