Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سیالکوٹ واقعہ ، تمام ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏سیالکوٹ واقعے میں ملوث...
شائع 04 دسمبر 2021 11:28pm

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏سیالکوٹ واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان صبح 4 بجے گرفتار ہو چکے ہیں۔

ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتار پر وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں۔

'سری لنکن مینیجر کو زندہ جلا دینے جیسا فعل پاکستان کیلئے باعث شرمندگی'

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سری لنکن مینیجر کو زندہ جلا دینے جیسا فعل پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں ے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور ملزمان کو سخت سزا دینے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div