Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورڈی جی آئی ایس...
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2021 12:08am

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

بعدازاں سول اور عسکری قیادت نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال بارے جائزہ اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاک فوج کے سالاراعلیٰ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےعزم کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کےمطابق شرکاء نے کہا افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاایسے واقعات کی روک تھام کے لیےجامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اور تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

شرکاء نےحیوانوں کے درمیان موجود درد مند انسان ملک عدنان کی بہادری، جرات اور شجاعت کی بھی تعریف کی۔

شرکاء کا کہناتھا کہ عدنان نے پریانتھا کمارا کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔

اجلاس میں پریانتھا کمارا کےاہلخانہ سےتعزیت کااظہار بھی کیاگیا۔

اہم بیٹھک میں مشیرقومی سلامتی، وزیراعلیٰ پنجاب،وفاقی وزرا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div