Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم : مہنگائی مارچ کا طریقہ کار اور حکمت عملی وضع

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت...
شائع 07 دسمبر 2021 07:57pm

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مہنگائی مارچ کا طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کرلی، سفارشات سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد آئینگے دونوں جڑواں شہر ہی ڈی چوک بن جائیں گے ۔ اسد عمر نے خود اعلان کیا کہ پی ڈی ایم آئے گی تو کٹ پڑے گی، اب میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی ۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں تئیس مارچ کے مہنگائی مارچ سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی ہے ،پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔ اسد عمر نے کہا مارچ کے شرکا کو کٹ پڑے گی، ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی ۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا تھا لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ قومی دن ہے، تو ہم بھی اسی ملک کے باسی ہیں اس دن کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، یہ قرارداد مقاصد کی بنیادی روح ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا پی ڈی ایم مارچ کے مالی اخراجات تمام جماعتیں خود کریں گی، یہ کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div