Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا...
شائع 07 دسمبر 2021 08:14pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں ۔ چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے۔ الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اگلے سال جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، کراچی کے سوا پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے، اسی طرح کھاد کا بھی معاملہ ہے، عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا لیکن ملک میں کھاد کی قیتیں بھی کم ہوئی ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ حسن اورحسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیوں صرف پی ٹی آئی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔

وزیراطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div