' نئے قانون میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے'

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور حقوق سے...
شائع 07 دسمبر 2021 11:59pm

وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق نئے قانون میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے، اب صحافیوں کی تنخواہوں،انشورنس اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے قانون موجود ہوگا۔

اسلام آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون وزیراعظم کی سپورٹ کے بغیرممکن ہی نہیں تھا، بل پرتمام صحافتی اداروں اور تنظیموں سے مذاکرات ہوئے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں جورکاوٹیں آئیں ان پربات چیت کرکے حل نکالا، انہوں نے کہاکہ فوٹواورویڈیو جرنلسٹس کے تحفظات بل میں ترامیم یارولزمیں وضاحت کےذریعے حل کرلئے جائیںگے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ رولز بناتے وقت تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بل میں صحافیوں کی انشورنس اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا پابندی بنایا گیا ہے ، بل کے مطابق کمیشن میں تین اورٹریبیونل میں ایک خاتون لازمی ہوگی۔