اسلام آبادہائیکورٹ میں دو ججز کو مستقل کرنیکی منظوری
جوڈیشل کمیشن نے اسلام ہائیکورٹ کے دو ججزجسٹس بابرستار اورجسٹس...
جوڈیشل کمیشن نے اسلام ہائیکورٹ کے دو ججزجسٹس بابرستار اورجسٹس طارق جہانگیری کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔
اجلاس میں دو ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق جہانگیری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد کمیشن نے دونوں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو گزشتہ برس بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔