Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نورمقدم قتل کیس ،پوسٹ مارٹم کرنیوالی ڈاکٹر سارہ کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔...
شائع 08 دسمبر 2021 08:20pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

نورمقدم کی بہن سارہ مقدم جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں،اور کمرہ عدالت میں دل دہلا دینے والے بیانات پرباربار آبدیدہ ہوتی رہیں ۔سماعت میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹرسارہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا ۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والد ذاکرجعفر، ضمانت پر رہا ملزمہ عصمت آدم جی اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ نور مقدم کی بہن سارہ مقدمہ بھی عدالتی کارروائی سننے کے لیے عدالت میں موجود رہیں اورگواہان کے بیانات پربارہا آبدیدہ ہوتی رہیں۔

دوران سماعت گواہ اے ایس آئی زبیرمظہرسے جراح مکمل کرلی گئی اورپوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر سارہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ملزمان کے وکلاء کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو عدالت میں چلانا چاہتے ہیں لیکن صرف متعلقہ افراد کی موجودگی میں ۔ نہیں چاہتے کہ مزید فوٹیجز لیک ہوں اس لئے میڈیا کو کمرہ عدالت میں موجود ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔

دوران سماعت عصمت آدم جی کے وکیل نے استدعا کی کہ میری موکلہ کو سماعت کے بعد ملزم ذاکرجعفرسے بات کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے اجازت دے دی۔

تاہم سماعت میں ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا، عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے کمپیوٹر آپریٹر مدثر اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے اگلی سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تھراپی ورکس کے مزید گواہ بنانے کی درخواست بھی آئندہ سماعت پر سنی جائے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div