Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد ...
شائع 08 دسمبر 2021 08:27pm

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی ۔

عدالت نے شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کرنے کے لیے نیب سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ۔

سماعت میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت میں عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم آغا واصف کے کیس میں ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کیا تھا جو واپس نہیں آیا۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

دوران سماعت نیب نے شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نیب کو ملزم محمد علی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدائت کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div