Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کراچی : گرین لائن بس کا ن لیگ کی جانب سے علامتی افتتاح، احسن اقبال سے دھکم پیل

ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے...
شائع 09 دسمبر 2021 07:49pm
Youtube Grab
Youtube Grab

ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں میٹرو بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا۔

تاہم افتتاحی تقریب بدمزگی کا شکار ہوگئی جبکہ تقریب میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے دھکم پیل اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اس موقعے پر احسن اقبال کہتے ہیں رینجرز سے حکومت پولیس کا کام لے رہی ہے ساتھ ساتھ حکومت ن لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے اس افتتاح میں ہمارا خون شامل ہے ،سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو سیاست کی نظر کیا جارہا ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر مصلحہ سیاسی کارکنوں پر سارا زور لگایا گیا، میرا لہو کراچی کی سر زمین پر گرا میرے لیئے فخر کی بات ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن نے 2016 میں شروع کیا ، 2018 میں مکمل ہونا تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہوا۔

اس حوالے سے سابق گورنر محمد زبیر کا کہنا تھا عمران خان کو منصوبے کے افتتاح کی ضرورت نہیں جن کا منصوبہ تھا انہوں نے کر دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div