شوکت ترین سینیٹ انتخاب کیلئے اہل قرار،اپیل خارج
مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل کو الیکشن ٹریبونل نے خارج کردیا۔ شوکت ترین سینیٹ انتخاب کیلئے اہل قرار دیدیا۔
سینٹر ایوب آفریدی کے استعفی کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائی تھی جس کیخلاف سکروٹنی کے دن جے یو آئی اور اے این پی نے یہ اعتراض اٹھایا تھا کہ شوکت ترین کا ووٹ صوبے میں نہیں اسلئے ووٹ سینیٹ انتخاب کیلئے اہل نہیں۔
تاہم الیکسن کمیشن نے اپوزیشن کے اعتراض کو مسترد کیا تھا جس کو اے این پی کے سینیٹ امیدوار امیر زادہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرکے اپیل دائر کی تھی۔
اپیل پر ٹریبونل جج جسٹس عتیق شاہ نے آج دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اے این پی کے اپیل کو خارج کرکے شوکت ترین کو سینیٹ انتخاب کیلئے اہل قرار دیدیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔