Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سال 2021 میں سب سے زیادہ صحافیوں کو جیل بھیجا گیا

کیا آپ کو معلوم ہے سال 2021 میں سب سے زیادہ صحافیوں کوجیل بھیجا گیا...
شائع 09 دسمبر 2021 09:59pm
درجہ بندی مین چین کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرا میانمار اور تیسرا مصر کا ہے۔
درجہ بندی مین چین کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرا میانمار اور تیسرا مصر کا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے سال 2021 میں سب سے زیادہ صحافیوں کوجیل بھیجا گیا ہے۔

جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی (سی جے پی) نے اپنی رپوٹ میں بتایا ہے کہ جن صحافیوں کو گرفتار کیا ان میں بیشتر کا تعلق چین اور میانمار سے ہے۔

سی جے پی نے اپنی سالانہ رپوٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں 293 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں چین 50، برما 26، مصر25 ویتنام 23 اور بیلاروس میں 19 صحافیوں قید کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 یکم دسمبر تک یہ تعداد293 تھی جو گزشتہ سال 280 تھی۔

اس کے علاوہ سی جے پی نے جیل میں قید صحافیوں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا اور درجہ بندی بھی کی ہے۔

ٖٖجب کہ ملکی خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو اردو نے ایک چارٹ تیار کیا ہے جس میں جیل میں قید صحافیوں کے اعداد شمار بیان کیے ہیں۔

سی پی جے کے ایگزکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے کہا "خبروں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافووں کو قید کرنا ایک آمرانہ حکومت کی پہچان ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ خاص طور پر خوفناک ہے کہ میانمار اور ایتھوپیا نے آزادی صحافت پر اس قدر بے دردی سے دروازہ بند کر دیا ہے۔"

خیال رہے صحافیوں کو گرفتاری اور قید کے اعتبار سے درجہ بندی میں چین کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرا میانمار اور تیسرا مصر کا ہے۔

freedom of expression

journalism

Journalists Imprisoned

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div