سری لنکن شہری کا قتل، خصوصی ٹیم کی سیالکوٹ آمد
سری لنکن انجینئر کے قتل کی تحقیقات کا جائزہ لینے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ہدایت پر تین رکنی خصوصی ٹیم سیالکوٹ ڈی پی او آفس پہنچ گئی ہے۔
سانحہ سیالکوٹ سری لنکن شہری کی ہلاکت کے معاملے پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی ہدایت پر3رکنی ٹیم ڈی پی اوآفس پہنچ گئی۔
ٹیم آرپی اوگوجرانولااورڈی پی اوسیالکوٹ سے ملاقات کرےگی۔3رکنی ٹیم کیس کی پراسکیوشن کے عمل کا جائزہ لی گی۔
ٹیم گرفتار ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے معاونت کرے گی۔ ڈی پی اوعمرسعیدملک پراسیکیوٹرٹیم کواقدامات پر بریف کریں گے۔ گزشتہ روز 34 مرکزی ملزمان کا لاہور میں فرانزک ٹیسٹ کیا گیا
دیگر 115 زیر حراست ملزمان سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
سری لنکن شہری کا قتل،34 ملزمان فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل
اس سے قبل نو دسمبر کو سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں تحقیقات کیلئے پولیس نے 34 مرکزی ملزمان کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی منتقل کیا ہے۔
سانحہ سیالکوٹ کیس میں سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 34 مرکزی ملزمان کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی لایا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹیسٹ کے ذریعے ملزموں کو تصاویر اور ویڈیوز سے شناخت کیا جائے گا، فزیکل میچ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو واپس گوجرانوالہ منتقل کیا جایا جائیگا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ابتک 139 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 34 مرکزی ملزمان پر ہجوم کو اشتعال دلانے، تشدد، قتل اور لاش کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔