ای سی پی : پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماوں کو نوٹس
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرالیکشن کمیشن نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرالیکشن کمیشن نے بڑا نوٹس لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرچئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ، قادر پٹیل، صوبائی وزیرسعید سعید غنی سمیت نثارکھوڑو کو 50،50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاورنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرچئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور قادر پٹیل کو بھی50،50 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی اور نثار کھوڑو پر بھی 50،50 ہزارجرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروارننگ جاری کر دی جبکہ مزید خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن بھجوایا جائے گا۔
واضح رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہونگے ۔
ای سی پی : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، اکرم درانی طلب
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بنوں میں جلسہ کرنے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ۔
اکرم خان درانی کو کل کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبروپیش ہونے کاحکم دے دیا گیا۔
سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے بنوں میں جلسہ کرنے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاسختی سے نوٹس لیا ہے ۔
اکرم خان درانی کو کل گیارہ بجےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبروپیش ہونے کاحکم دیا ہے ۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو کارروائی کے لئے بھجوایا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔