معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز
معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم رحمۃ اللہ علیہ کے سات سو آٹھ...
معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم رحمۃ اللہ علیہ کے سات سو آٹھ ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔
ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سے ناصر ظہیر کی رپورٹ دیکھتے ہیں۔
سجادہ نشین درگاہ عالیہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔
اس موقعے پر شاہ محمود قریشی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی-
عرس کی تقریبات میں محافل نعت، قراٌت، ذکر و سماں کا سلسلہ جاری ہے۔ زائرین کا کہنا تھا کہ مزار پر آکر روحانی سکون اور فیض پاتے ہیں۔
عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گیں، اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔