'پاکستان کے کونے کونے میں لوگ جبری گمشدگی کا شکار ہیں'

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان...
شائع 10 دسمبر 2021 11:01pm

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے میں لوگ جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے اسلام اباد کے ڈی چوک پر احتجاج کیا ہے اور احتجاج میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی شرکت کی۔

بات چیت میں وہ کہتےہیں پاکستان کے کونے کونے میں لوگ جبری گمشدگی کا شکار ہیں ، جب سے یہ ملک بنا ہے ہم اس درد سے گزر رہے ہیں ، جو لوگ دہشت پھیلاتے ہیں کبھی انہیں اغواء کیا گیا ۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی مظاہرے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی رہنما سردار اختر مینگل نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر اختر مینگل نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں ،یہاں جمہوریت کے دعوے دار آئے لیکن عزائم تبدیل نہیں ہوئے ، دہشت اور خوف کی وجہ سے جذبوں کو ختم کیا گیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ یہاں موجود افراد اور اس کے طرح کے ہزاروں لوگ ہیں جنہیں یہ نہیں پتا کہ ان کے باپ بھائی بیٹے زندہ ہیں یا نہیں ،یہ ہماری اور آپ کی غلطی ہے ہم ایسے نمائندے لاتے ہیں جن کا دو قومی نظریہ ہوتا ہے ، جس کی حکومت ہو اسے دو عینکوں سے نظر نہیں آتا ۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ کسی کو تسلی جب ہوتی ہے جب اپنے پیاروں کی لاش دیکھتےہیں ،کیونکہ لاش دیکھنے کے بعد ماتم آنسو بہانا چند دن کا ہوتا ہے ۔