'پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق سے مشکلات کم ہونگی'

صدرعارف علوی نے پنشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کے افتتاحی...
شائع 10 دسمبر 2021 11:32pm

صدرعارف علوی نے پنشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنشنرزکی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام سے پنشنرزکی مشکلات کم ہوں گی ، سہولیات فراہم کرنے ، گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

اے جی پی آر میں پنشنرز کے لئے ڈیجیٹل سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے پنشن کی شفاف تقسیم کے لئے پنشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کا افتتاح کیا ہے جس سے 14 لاکھ پنشنرز میں ہر ماہ 60 ارب روپے کی رقم شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

صدر مملکت نے اطمینان ظاہر کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف پنشنرز کی ذاتی تصدیق کے نظا م میں بہتری آئے گی بلکہ جعلی شناخت کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے نہ صرف پنشنرز کی مشکلات کا ازالہ ہو گا بلکہ ان کی شفاف ڈیٹا بیس کی راہ ہموار کرنے اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے پنشنرز کو سہولیات فراہم کرنے اور پنشن کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک کی تصدیق کو اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے پنشنرز کی سہولت اور پنشن کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے 7 سے 12 فیصد کے لگ بھگ افراد کوآنکھوں اور چہرے کے ذریعے تصدیقی نظام پر کام کرنے کی تجویز دی ، یہ وہ لوگ ہیں جن کی عمر ، معذوری ، زیادہ مزدوری اور بیماری کی وجوہات پر فنگر پرنٹس ضائع ہو جاتے ہیں جس کے باعث ان کی تصدیق نہیں ہوتی۔ نیا بائیو میٹرک نظام ہر سال لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی موجودہ ضرورت کی جگہ لے گا۔