احساس پروگرام سے خواتین کو پچاس فیصد سے زائد فوائد ۔ ۔ ۔
سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر کہتی ہیں خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے کوشاں ہیں، احساس پروگرام کے ایکو سسٹم میں خواتین کو پچاس فیصد سے زائد فوائد ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں"احساس ہے خواتین کا"کےموضع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا، معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے تقریب میں شرکت کی ۔
خطاب میں انہوں نے مزید کہاکہ یونی ورسٹی کے ساتھ اشتراک کا آغاز ہے خواتین سے امتیازی سلوک ختم ہونا چاہے ، خواتین کو تشدد سے پاک ماحول پہلا حق ہے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ احساس پروگرام سے 50 فیصد فوائد خواتین کو حاصل ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم آئندہ چھ ماہ میں بینک اکاونٹس میں آجائینگے، انڈرگریجوئٹس اسکالرشپ اور بلاسود قرضوں کا پروگرام بھی شامل ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔