ویڈیو اسکینڈل ،مرکزی ملزم ہدایت اللہ اور خلیل کا مزید جسمانی

ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ خلجی اور اس کے بھائی خلیل...
شائع 11 دسمبر 2021 07:47pm

ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ خلجی اور اس کے بھائی خلیل احمد کا پولیس نے عدالت سے مزید سات سات روزہ فزیکل ریمانڈ حاصل کر لیا ، کل ان کا پچھلا سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہوا تھا ۔

پاکستان کے مشہور ہونے والا ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت اللہ کے کل دو دسمبر کو پولیس کی جانب سے سے لیا گیا سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج پولیس نے ملزم ہدایت اللہ کے ساتھ گھاؤنانے جرم میں شریک بھائی ملزم خلیل احمد سمیت عدالت میں پیش کیا ۔

پیشی پر پولیس نے معزز عدالت سے ملزمان کی مزید ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نو کی عدالت نے ملزمان کو مزید سات سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی مزکورہ کیس میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی خواتین کی جلد از جلد بازیابی اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ماں بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ۔دونوں لڑکیوں کی بازیابی کیلئے افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہیں۔

ادھر پریس کلب کے سامنے انسانی حقوق سول سوسائٹی وکلاء اور دیگر سماجی کارکنوں کی جانب سے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے تحفظ دو تحفظ دو خواتین کو تحفظ دو کے نعرہ لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔