عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی ...
شائع 11 دسمبر 2021 08:32pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھاجائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔

کیس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز پیش ہوئے توملزمان کے وکلا کے دلائل اور تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔

عدالت نے ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ملزمان پر لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔