کراچی : چینی باشندہ کٹی پہاڑی پہنچ گیا، پولیس نے حفاظت میں لے کر ہوٹل پہنچادیا
کراچی میں پولیس نے کٹی پہاڑی پہنچنے والے چینی باشندے کو حفاطتی...
کراچی میں پولیس نے کٹی پہاڑی پہنچنے والے چینی باشندے کو حفاطتی تحویل میں لیتے ہوئے ہوٹل پہنچادیا۔
کراچی پولیس کے مطابق بزنس ویزا پر پاکستان آنے والا چائنیز شہری غلطی سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا ،ایس ایچ او آفتاب عباسی کو چینی شہری کی لگیج سمیت پہاڑی پر گھومنے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس پارٹی نے فوری طور پر مزکورہ مقام پرچینی باشندے کو ڈھونڈ نے کے بعد تھانے لے آئے۔
چائنیز نیشنل کا نام ماؤ فینکن ہے اور بزنس ویزہ پر آج ہی پاکستان آیا۔
پولیس کے مطابق ایئرپورٹ سے پتہ نہیں کیسے سیدھا کٹی پہاڑی پہنچ گئے،چینی شہری ممکن طور پر کٹی پہاڑی کو سیاحتی مقام سمجھا تھا۔
ایس ایچ او نے پولیس پروٹیکشن کے ہمراہ ہوٹل روانہ کیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔