ن لیگ کا عمران خان سے استعفے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن نے عمران خان سے پھر استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان کا میانوالی کا جلسہ الیکشن کی تیاری ہے، عمران خان نے نیب ارڈینس کی صورت میں خود کو اور وزرا کو این آر او دے دیا ہے۔ رینجرز جیسے ادارے کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا درست نہیں۔
ماڈل ٹائون لاہور سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی سیکریٹری جنرل احسن اقبال عمران خان پر خوب برسے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے، اگر ن لیگ کے منصوبے بند کر دئے جائیں تو ملک میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی۔ آپ استعفی دیں اور گھر جائیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے آج میانوالی میں این آر او کی بات کر کے قوم کو پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ارڈینس کی صورت میں تو آپ کو خود کو این آر او دے چکے ہیں تاکہ کوئی آپ سے آپ کے اعمال کا حساب نہ مانگے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سوا تین سال بلوچستان کے عوام کے مسائل پر آنکھیں بند رکھیں، ان سے مطالبہ کرتا ہوں کے فوری طور پر ان کے مسائل حل کریں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔