پنجاب: ڈینگی سے اموات جاری،ایک اور مریض دم توڑ گیا

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز اور اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔...
شائع 11 دسمبر 2021 10:54pm
File Photo
File Photo

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز اور اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

چوبیس گھنٹے میں ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ صوبے میں رواں سال خطرناک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو ستاون تک پہنچ گئی۔

ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آگئی مگر ہلاکتیں جاری ہیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں سینتالیس نئے مریض ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے جن میں بتیس کا تعلق لاہور سے ہے۔

رواں برس لاہور شہر میں اٹھارہ ہزار تین سو تینتالیس مریض رپورٹ ہوئے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں تین سو ستائیس مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تاہم قاتل مچھر سے اموات بھی جاری ہیں۔ خطرناک وائرس نے نارووال سے ایک گھر کا چراغ بجھا دیا۔ رواں برس ڈینگی مچھر نے ایک سو ستاون مریضوں کی جان لی۔