Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار دے دیا

لاہور:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای...
شائع 12 دسمبر 2021 01:48pm

لاہور:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے زریعے کرانا لازمی قراردے دیا۔

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے زریعے ووٹنگ لازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کےذریعے ہوں گے، میئر ، ڈپٹی میئر اورکونسلرز کا جوائینٹ پینل ہوگا، سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے ، تمام کیٹگریز کیلئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کیلئے عمر 21سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے عمر 25سال ہوگی، یوتھ کیلئےعمر کم ازکم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 32سال ہوگی، منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔

lahore

by election

Punjab Govt

EVM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div