'طالبان اگر قانون کے مطابق ہم سے بات چیت کریں تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑتے تھے، اب بھی لڑ لیں گے'
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اگر قانون کے مطابق ہم سے بات چیت کریں تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑتے تھے، اب بھی لڑ لیں گے۔
لاہور پریس کلب میں کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کے دور حکومت سے اب تک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار بے گناہ افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا جن میں سے اکثریت لیگی دور حکومت میں ہوئے۔
بیان میں ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف نے اس وقت کے آئی جی رانا مقبول کو کھلی چھٹی دی جس کا فائدہ اٹھا کر ان کی ٹیم نے پیسے لیکر لوگوں کو قتل کرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اگر قانون کے مطابق ہم سے بات چیت کریں تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑتے تھے، اب بھی لڑ لیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔