'امید ہےدنیاافغانستان سےعلیحدگی جیسی غلطی نہیں دہرائےگی'

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی ...
شائع 15 دسمبر 2021 08:29pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ، وفاقی وزراء، انٹیلی جنس حکام اورسینئرسول وملٹری افسران نے شرکت کی ۔

شرکاء نےافغانستان میں ہنگامی صورتحال پرتشویش کااظہارکیا ،

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہےدنیاافغانستان سےعلیحدگی جیسی غلطی نہیں دہرائےگی۔ عالمی برادری افغانستان کےکمزورلوگوں کی مددکرے ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شرکاء نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا۔

اجلاس میں پاک افغان بارڈرکی تازہ صورتحال پربھی غورکیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان آئےافغان شہریوں کومفت کوروناویکسین کی سہولت جاری رہےگی،افغان شہریوں کیلئےویزےکاحصول بھی آسان کردیاگیاہے، شرکا نے افغانستان کوانسانی بنیاد پرہرقسم کی معاونت فراہم کرنے پراتفاق کیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہےدنیاافغانستان سےعلیحدگی جیسی غلطی نہیں دہرائےگی ۔ عالمی برادری افغانستان کےکمزورلوگوں کی مددکرے۔ پاکستان انسانی بحران سےنمٹنےکیلئےافغانستان کوہرممکن مددفراہم کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نےپہلےہی مالی طورپرافغانستان کی مددکاعہد کر رکھاہے۔ غذائی اجناس،ہنگامی طبی سامان اورمالی مددکی فراہمی جاری رہےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوضرورت کےوقت تنہاچھوڑناکسی کےمفادمیں نہیں۔ پاکستان نےافغان عوام کےلیے5ارب روپےکی امدادمختص کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اتوارکواوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے۔

اجلاس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور مدد پر گفتگو ہوگی ۔

افغانستان کیلئے امداد، بھارت کو پاکستانی روٹ استعمال کرنیکی اجازت

دوسری جانب افغانستان میں انسانی ضروریات کے لیے پاکستان نےبڑا فیصلہ کیا ہے -اور بھارت کی طرف سے اعلان کردہ 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کو افغان ٹرکوں کے ذریعے واہگہ اے طورخم لے جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا-

بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دی گئی اور حکومت پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان ٹرکوں کے ذریعے بھارت کی طرف سے دی گئی اعلان کردہ گندم اور ادویات واہگہ سے طورخم بھیجی جائیگی۔

بھارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی امداد کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔