خانیوال: حلقہ پی پی 206، پولنگ کیلئے انتظامات مکمل
خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں پولنگ کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ حلقے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹرز کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پی پی 206 خانیوال میں انتخابی عمل کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان نے پولنگ سٹاف میں الیکشن میٹریل کی فراہم کے عمل کی نگرانی کی۔
ضمنی الیکشن کیلئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں 230689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمشنر پنجاب اسرار خان کا کہنا ہے کہ پُرامن پولنگ کے انعقاد کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر 13 امیدوار میدان میں اتریں ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم، تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔