Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی جو شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2021 01:22pm

خانیوال کے حلقہ پی پی206 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر جاری رہے گی، 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی،پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

ضمنی انتخاب کیلئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں 230689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرد موسم کے باعث صبح ووٹرز کی تعداد کم نظر آئی،وقت گزرنے کے ساتھ لوگ حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرنے لگے۔

مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر 13 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم، تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ کے دوران ڈی ایس پی خانیوال مہر وسیم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کی تلخ کلامی ہوئی ،پولیس نے میر واثق کے گارڑ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کا سیکیورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر بندوق لےکر گیا تھا۔

by election

Polling

Khanewal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div