Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

25 سالوں میں پہلی بار488 صحافی جیل کی قید

صحافیوں کو کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔
شائع 16 دسمبر 2021 08:45pm
اس سال 46 صحافی قتل ہوئے جو  جو25 سالوں  کے دوران ایک سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کی سب سے کم تعداد  ہے۔
اس سال 46 صحافی قتل ہوئے جو جو25 سالوں کے دوران ایک سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

25 سالوں میں پہلی بار488 صحافی جیل کی قید

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے مطابق دنیا میں اس وقت 488 صحافی جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گذار رہے ہیں، 25 سالوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

دوسری جانب اس سال 46 صحافی قتل ہوئے جو جو25 سالوں کے دوران ایک سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

ڈان اخبار نے اپنی رپوٹ میں اے ایف پی کا حوالہ دیتے ہوئے ادارے نے اپنے بیان میں کہا" آر ایس ایف نے سنہ 1995 سے تمام اعداد و شامر جمع کرنا شروع کیے تھے جب کہ اس قبل صحافیوں کو کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

دریں اثنا گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال تقریبا 20 فی صد اضافہ ہوا جس کی وجہ میانمار، ہانگ کانگ اور بیلاروس میں میڈیا پر پابندیاں ہیں۔

اگر خواتین صحافیوں کی بات کی جائے تو 60 صحافی خواتین شامل ہیں، جو گذشتہ سال کا صرف ایک تہائی بنتا ہے جب کہ آر ایس ایف نے کہا خواتین صحافیوں کو کبھی اتنی تعداد میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

زیر حراست صحافیوں میں 60 خواتین صحافی بھی شامل ہیں— تصویر: وکیمیڈیا کامنز/ فائل
زیر حراست صحافیوں میں 60 خواتین صحافی بھی شامل ہیں— تصویر: وکیمیڈیا کامنز/ فائل

درجہ بندی کے اعتبار سے اس وقت چین میں 124 صحافی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جب کہ ویتنام میں 43، بیلاروس میں 32 اور سعودی عرب میں31 صحافی قید ہیں۔

اس کے علاوہ 46 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے اور رپوٹ میں کہا گیا کہ 65 صحافیوں کو باقاعدہ حدف بناکر قتل کیا ہے۔

Journalists

freedom of expression

Journalists Imprisoned

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div