'گورنرسندھ سیاست کر رہے ہیں ۔ بلدیاتی بل پرگورنر سندھ نے انٹرویوز دیئے'

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنرسندھ سیاست کر رہے...
شائع 16 دسمبر 2021 10:39pm

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنرسندھ سیاست کر رہے ہیں ۔ بلدیاتی بل پرگورنر سندھ نے انٹرویوز دیئے اور اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی،اب گورنر کے پاس کوئی اختیارنہیں کہ وہ بل پر اعتراض کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ گورنرسندھ سیاست کررہے ہیں،بلدیاتی بل پر گورنر سندھ نے انٹرویوز دیئے اور اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی ۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اب گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ بل پر اعتراض کریں، گورنر نے دس روز میں بل پر دستخط نہ کیے تو اس بل کو منظور تصور کیا جائیگا ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صوبے میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے،کراچی سے بزنس چلا گیا، انڈسٹری بند ہوگئی ۔ وفاقی حکومت کیخلاف بولتے ہوئے ایم کیوایم کے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں ۔

صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ امریکامیں مہنگائی ہے تولوگوں کی قوت خرید بھی زیادہ ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی جیبوں پرڈاکاڈالاگیا ۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کسانوں کویوریاکھادنہیں مل رہی۔ دنیامیں پاکستان مہنگائی کےلحاظ سےتیسرےیاچوتھےنمبرپرہے۔