'ایم کیو ایم چند ہاتھوں میں ضائع ہورہی ہے، کراچی کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے'

سابق کنوینئر ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیو ایم چند...
شائع 16 دسمبر 2021 11:32pm

سابق کنوینئر ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیو ایم چند ہاتھوں میں ضائع ہورہی ہے، ہم ان ہاتھوں سے پارٹی واپس کارکنان کو لوٹائیں گے، کوئی نئی جماعت نہیں بنانے جا رہا، کراچی کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے کی ۔

تاہم الیکشن کمیشن نے پارٹی کنوینیر خالد مقبول صدیقی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

بعدازاں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن رات کی تاریکی میں چوری کئے، درخواست گزار نہیں لیکن ہم نے اسے چیلنج کیا، چند لوگ فیصلے مسلط کرتے ہیں، یہ چند لوگوں کی جماعت نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نئی سیاسی جماعت نہیں بنانے جا رہا بلکہ اسی پارٹی کو دوبارہ کارکنان کو واپس دلوائیں گے۔