'تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں، سندھ پولیس گردی سے نجات دلائیں گے'

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث...
شائع 16 دسمبر 2021 11:53pm

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں، سندھ پولیس گردی سے نجات دلائیں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید 29 اور 30 دسمبر کو سکھر، لاڑکانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وہ کہتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں، سندھ پولیس گردی سے نجات دلائیں گے، وزیراعظم عمران خان جلد سکھر، حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی،جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آپ قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر اور کالے قانون کے خلاف سندھ کے عوام کی ترجمانی کریں۔

مراد سعید نے دورہ لاڑکانہ اور سکھر کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دورے کے اندر سندھ میں پولیس گردی دیکھی،تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں، پولیس گردی سے نجات دلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو پہلا موٹروے تحریک انصاف دینے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر، حیدرآباد موٹروے کا جلد وزیراعظم خود آکر افتتاح کریں گے، چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔