پانچ بچوں سے نازیبا حرکات،دو ملزمان گرفتار

لاہورمیں پانچ بچوں سےنازیبا حرکات اور مینہ بدفعلی کرنے والے دو...
شائع 17 دسمبر 2021 08:20pm

لاہورمیں پانچ بچوں سےنازیبا حرکات اور مینہ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بچوں کےمیڈیکل ٹیسٹ کرا لئےگئے۔

لاہورکےعلاقے ہربنس پورہ میں 8 سالہ بچے سے ہمسائے کی دوست کے ہمراہ مبینہ بدفعلی کی گئی ۔ ملزم زبیراپنے دوست اصغر کے ہمراہ بچے کوبھلا پھسلا کر قریبی حویلی میں لے گیا اورمبینہ بدفعلی کی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی ار کے مطابق ملزم زبیر پہلے بھی چار بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مثاثرہ بچے کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانون مطابق کارروائی جاری ہے۔